تصویر حیرت
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - نہایت حیران، ہکا بکا، چپ چاپ۔ کچھ ایسے کھوئے جاتے ہیں کہ اک اک منہ کو تکتا ہےہم ان کی بزم سے تصویر حیرت بن کے آتے ہیں ( ١٩١١ء، ظہیر دہلوی، دیوان،٢، ٧٤ )
اشتقاق
عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ عربی کے لفظ 'تصویر' بطور مضاف اور 'حیرت' بطور مضاف الیہ استعمال ہوا ہے۔
جنس: مؤنث